نعیمہ بٹ کو ہانیہ عامر کی اے آئی تصویر نہ پہچان پانے پر تنقید کا سامنا

نعیمہ بٹ کو ہانیہ عامر کی اے آئی تصویر نہ پہچان پانے پر تنقید کا سامنا

پشاور: پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ کو حالیہ دنوں اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ہانیہ عامر کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ تصویر کو پہچاننے میں ناکامی کا سامنا کیا۔ یہ واقعہ ایک مقبول پروگرام میں پیش آیا، جس میں مختلف شخصیات کی گیبلی سٹوڈیو کی تخلیق کردہ تصاویر مہمانوں کو دکھائی گئیں۔

پروگرام کے دوران جب نعیمہ بٹ سے ہانیہ عامر کی تصویر کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ تصویر میں ہانیہ عامر کو نہیں پہچان سکیں۔ وسیم بادامی کی جانب سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ ہانیہ عامر کو ذاتی طور پر اتنا نہیں جانتیں، حالانکہ دونوں اداکارائیں ایک ساتھ "کبھی میں، کبھی تم" جیسے کامیاب ڈرامے میں کام کر چکی ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نعیمہ بٹ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اور صارفین نے ان پر سوالات اٹھائے ہیں کہ ایک ساتھی اداکارہ کو نہ پہچاننا مناسب نہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نعیمہ بٹ ابھی تک اپنے ڈرامے کے کردار سے باہر نہیں نکلیں۔