ہانیہ عامر کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ’سٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ

ہانیہ عامر کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ’سٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ

لندن :پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ’سٹار آف پاکستان‘ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ اعزاز پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ، افضل خان کی طرف سے جوبلی روم میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں اداکارہ کو پیش کیا گیا۔

تقریب میں برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور دیگر ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔ ہانیہ عامر نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اس دوران، برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی ہانیہ سے ملاقات کی اور ان کے کام کی تعریف کی۔

یہ ایوارڈ ہانیہ عامر کو دینے سے قبل فروری 2025 میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو بھی ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے، ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو بھی برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈز دیے جا چکے ہیں