کراچی: پاکستان سپر لیگ 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کیے۔
فخر زمان نے 77 اور ڈیرل مچل نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی بنیاد مضبوط کی۔جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کراچی کی جانب سے خوشدل شاہ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر اور جیمز وِنس صفر پر آؤٹ ہوئے۔
قلندرز کی بولنگ میں رشاد حسین اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یہ فتح لاہور قلندرز کے لیے ٹورنامنٹ میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔
لاہور قلندرز کی کراچی کنگز پر شاندار فتح، 65 رنز سے شکست دے دی
