پہلے مرید چور تھا اب مرشد بھی چور نکلی ، مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان وزیر اعظم نہیں سنگسار ہوتے : طلال چودھری 

پہلے مرید چور تھا اب مرشد بھی چور نکلی ، مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان وزیر اعظم نہیں سنگسار ہوتے : طلال چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پہلے مرید چور نکلا تھا اب مرشد بھی چور نکلی ہے۔ بشری بی بی سیاسی ہیں یا غیر سیاسی اس کا تو پتا نہیں لیکن چور ضرور ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دو ارب ممالک سے 6 ارب مالیت کے تحائف ملے وہ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے گئے ۔ان کے نام سے جعلی رسیدیں بنوائی گئیں۔ 

طلال چودھری نے کہا کہ ننگے پاؤں حجاز مقدس جانے والا وہاں سے ملے تحائف بیچتا رہا۔ ہر تھوڑے عرصے بعد خان صاحب عمرہ کرنے نہیں بلکہ تحائف لینے جاتے تھے اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو خان صاحب وزیر اعظم نہیں بلکہ سنگسار ہوتے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ سکینڈل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن کا سکینڈل ہے۔ عمران خان نے توشہ خانہ میں جھاڑو پھیر دیا ہے کچھ نہیں چھوڑا سب کچھ لپیٹ کر لے گئے ہیں۔ 6 ارب کے تحائف کی مالیت 3 کروڑ لگوائی گئی اور ڈیڑھ کروڑ دیے کر خرید لیے گئے۔ 

مصنف کے بارے میں