ن لیگ کے بعد پی پی ، آئی پی پی اور ق لیگ کا بھی الیکشن کیس میں فریق بننے کا فیصلہ 

ن لیگ کے بعد پی پی ، آئی پی پی اور ق لیگ کا بھی الیکشن کیس میں فریق بننے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کے بعد ، پیپلز پارٹی ، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے چاروں جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کے خلاف لارجر بنیچ میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل  دے دیا گیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو سماعت کرے گا۔سنگل بینچ نے انتخابات کیلئے بیورورکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

مصنف کے بارے میں