دھاندلی نہیں ڈکیتی ہوئی، ن لیگ خیبرپختونخوا نے صوبے کے انتخابی نتائج کومسترد کردیا

دھاندلی نہیں ڈکیتی ہوئی، ن لیگ خیبرپختونخوا نے صوبے کے انتخابی نتائج کومسترد کردیا
سورس: file

پشاور: پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا نے خیبر پختونخوا کے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا۔

مرکزی رہنما و ترجمان ن لیگ اختیار ولی خان نے جاری کردہ بیان میں نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کے لیے ڈکیتی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزیراعلیٰ نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبر پختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہوجائیں گے۔

اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کو تورا بورا بنانے کی سازش کر رہی ہے، اس لیے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

مصنف کے بارے میں