پی ٹی آئی کی پرویز خٹک کی پارٹی کے ساتھ رابطے کی تردید

پی ٹی آئی کی پرویز خٹک کی پارٹی کے ساتھ رابطے کی تردید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے  پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے رابطے کی تردید کر دی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا  ہے کہ  پرویز خٹک کی جماعت کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔  پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز خٹک کی جماعت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز  کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تاہم خبروں کے فوراً  بعد پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی کے پرویز خٹک کی پارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کے روابط کی تردید کر دی ہے۔  

عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ آج 10 مہینے بعد میری اپنے لیڈر سے ملاقات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری مشاورت کی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بھی بات کروں گا ۔