انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

 انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار
سورس: file


اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتےہوئے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔ 


 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث گروہ کا سرغنہ محمد عدنان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ 

ایف آئی ترجمان نے بتایا کہ ملزم فارن سٹڈی پلانر کے نام سے غیر قانونی ادارہ چلا رہا تھا۔ ملزم بیرون ملک ملازمت کے جعلی اشتہارات سوشل میڈیا پر لگاتا تھا۔ 


ملزم بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کر رہے تھا اس کے ساتھ ساتھ ملزم محمد عدنان بغیر اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز لائسنس کے شہریوں سے پاسپورٹ بھی وصول کر رہے تھا۔ 

ترجمان ایف آئی اے بت بتایا کہ چھاپے کے دوران متعدد پاسپورٹس، سفری دستاویزات اور ایگریمنٹ برآمد کر لئے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں