طالبات سے ٹوائلٹ صاف کروانے  اور باغبانی پر  ہیڈمسٹریس کیخلاف مقدمہ درج

 طالبات سے ٹوائلٹ صاف کروانے  اور باغبانی پر  ہیڈمسٹریس کیخلاف مقدمہ درج

کرناٹکہ:طالبات سے ٹوائلٹ صاف کروانے  اور باغبانی پر  ہیڈمسٹریس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ بھارت میں ریاست کرناٹکہ میں ایک ہیڈ مسٹریس   کے لیے اس وقت مشکل پیدا ہوگئی جب ا سکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ یہ مقدمہ والدین نے بچوں سے ٹوائلٹ صاف کروانے اور باغبانی کرانے کے خلاف درج کرایا۔ 

 بھارت میں طالبات سے بیت الخلا صاف اور اپنے گھر میں باغبانی کرانے پر مولانا آزاد سکول کے پرنسپل کے خلاف والدین نے ایف آئی آر درج کرا ئی گئی۔  ہیڈ مسٹریس جوہر جبینہ کے خلاف والدین نے ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ  وہ کافی عرصے سے بچوں سے ٹوائلٹ  صاف کراتی ہے اور باغبانی بھی کراتی ہے۔  اس سلسلے میں والدین نے بہت بار وارننگ بھی دی لیکن  ہیڈ مسٹریس باز نہ آئی ۔

والدین نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ہیڈ مسٹریس کئی ماہ سے سکول کے ٹوائلٹس، طالبات سے صاف کروا رہی تھیں اور اپنے گھر میں باغ کی صفائی پر بھی مجبور کرتی تھیں۔اس حوالے سے ہیڈ مسٹریس کو کئی بار روکنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے ہماری بات پر کان نہ دھرا اور بچیوں سے گھر کے کام کرواتی رہیں۔

مصنف کے بارے میں