تنخواہ اور اوور ٹائم کا مطالبہ ،ٹرین ڈرائیور ہڑتال کریں گے

 تنخواہ اور اوور ٹائم کا مطالبہ ،ٹرین ڈرائیور ہڑتال کریں گے

لندن : ٹرین ڈرائیوروں تنخواہ اور اوور ٹائم کے مطالبے کے لیے ہڑتالیں کریں گے۔ لندن میں ٹرین ڈرائیوروں نے ہڑتالوں کی کال دے دی ہے۔ ان ہڑتالوں کی وجہ سے   انگلینڈ، ویلز اور سکاٹ لینڈ میں شیڈول متاثر ہوگا ۔

تنخواہ پر طویل عرصے سے جاری تنازعہ کے بعد ریلوے  نے نئی ہڑتال کی تنبیہ دی ہے۔ اس حوالے سے یونین کے اراکین کاکہنا ہے کہ  ریلوے ملازمین  30 جنوری  سے  5 فروری کے درمیان واک آؤٹ  کریں گے اورہڑتال  کا آغاز کریں گے  اور نو دن تک  کام کرنے سے انکار کریں گے ۔

یہ تنازعہ جون 2022 سے چل رہا ہے  لیکن  20 ماہ کے طویل انتظارکے بعد بھی  ڈرائیورو ں کے مطالبات پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اس وجہ سے اب انہوں نے ہڑتال کی کال دے دی ہے۔  ڈرائیوروں کا موقف ہےکہ  وقت کے  ساتھ ساتھ مہنگائی بڑی ہے لیکن تنخوا ہ میں اضافہ نہیں ہوا ہے  ۔ ان کاموقف ہے کہ لاک ڈائون اور کورونا میں بھی ڈرائیور نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی کی لیکن  اب تک ان  کے معاوضے والی بات پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے 

مصنف کے بارے میں