موبائل فون صارفین کی تعداد13 کروڑ سے تجاوز کرگئی

موبائل فون صارفین کی تعداد13 کروڑ سے تجاوز کرگئی

کراچی: پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد13 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2017 کے آخر تک موبائل فون صارفین کی کل تعداد139.10 سے بڑھ کرتیرہ کروڑ نو لاکھ 61ہزارپرپہنچ گئی ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بھی چار کروڑ پانچ لاکھ ساٹھ ہزار کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔

انفارمیشن اور کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی کے ماہرین پرویز افتخار اور نعمان کے مطابق پاکستان کی اکثریت ایک دوسرے سے جڑے رہنے کے لئے موبائل فون پر انٹرنیٹ سے استفادہ کرتی ہے ۔لوگوں کی بڑی تعدادکا رجحان مختلف اقسام کی ویڈیو تک رسائی کے لئے واٹس اپ اور یو ٹیو ب کی طرف بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں بلند ترین اضافے کی دوسری وجہ خواتین کی ڈرامہ سیریل کی پسندیدگی ہے جس کے باعث پاکستان میں خواتین کی بھی بڑی تعداد انٹرنیٹ کا استعمال کرتی ہے ۔

ماہرین کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کے لئے زیادہ اور معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ ای بینکوں اور سرکاری دفاترمیں برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے ای گورنمنٹ کی خدمات اور مالیاتی شمولیت کو تیز کرنے کی بھی تجاویز پیش کی جارہی ہیں ۔

پی ٹی اے کے اعداد وشمار کے مطابق موبائل فون استعمال کرنے والے 29فیصد سے زائد صارفین انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں جو گزشتہ مالی سال جون 2016 کے آخر تک 22 فیصد تھے ۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران اوسطا موبائل انٹرنیٹ سبسکرپشنز703اعشاریہ617فی ماہ سے بڑھ کر976اعشاریہ600اوسطا دیکھنے میں آئی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں بڑھتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد  کو  دیکھتے ہوئے موبائل فون کمپنیوں کے حکام کی جانب سے عنقریب بڑے  پیمانے پر ڈیٹا ویڈیو  کی خدمات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں