کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کے فی تولہ نرخ میں 300 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا 257 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 68 ہزار 947 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کی صورتحال سونے کے نرخوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔