آب زم زم سے متعلق اہم خبر، خادم حرمین شریفین نے نوٹس لے لیا

آب زم زم سے متعلق اہم خبر، خادم حرمین شریفین نے نوٹس لے لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آب زم زم کی حفاظت کی جائے، آب زم زم کا ذائقہ بدلا بدلا ہے کیا انتظامیہ کچھ ملاوٹ کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو ٹیلیفون کرکے دریافت کیا ”کیا آپ لوگ آب زم زم میں کوئی اور چیز شامل کر رہے ہو؟ اسکا ذائقہ بدلا بدلا لگ رہا ہے، آب زم زم کی حفاظت کی جائے“ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں سالانہ ابلاغی ملاقات کے موقع پر اعلان کیا کہ آب زم زم سبیل کے حوالے سے نیا منصوبہ نافذ کیا جائیگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب نے نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا کو وصول کرادیا
 مستقبل میں آب زم زم ہر ایک کی دسترس میں ہوگا۔ علامتی قیمت پر مہیا ہوگا۔ بلیک مارکیٹ اور ملاوٹی زم زم کے خاتمے کیلئے نیا انتظام کیا جائیگا۔ آب زم زم کے کین مختلف سائز اور حجم کے ہونگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بدقسمتی نے محمد عامر کا دامن تھام لیا، امیدیں حسرت میں بدل گئیں
 
 

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں