میرا گھر تباہ کردیا گیا، آپ کے ساتھ ایسا ہو تو پتا چلے، سلمان اکرم راجہ ایک ٹکٹ کیلئے گند اچھال رہا ہے، زلفی بخاری کیوں میری بیٹیوں کو فون کرتا ہے؟ خاور مانیکا، عدت کیس میں جج شاہ رخ پر عدم اعتماد، فیصلہ محفوظ

میرا گھر تباہ کردیا گیا، آپ کے ساتھ ایسا ہو تو پتا چلے، سلمان اکرم راجہ ایک ٹکٹ کیلئے گند اچھال رہا ہے، زلفی بخاری کیوں میری بیٹیوں کو فون کرتا ہے؟ خاور مانیکا، عدت کیس میں جج شاہ رخ پر عدم اعتماد، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں  کی سماعت کے دوران  شکایت کنند ہ خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کااظہار کردیا۔کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست بھی کردی۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو شکایت کنندہ خاور مانیکا پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوئی تو  خاور مانیکا نے  فاضل جج کو مخاطب کرتے کہا کہ میرے خاندان کو تباہ کر دیا آپ کے گھر کے ساتھ یہ ہو تو پتہ چلے،مجھے نہیں لگتا کہ مجھے انصاف ہو گا آپ یہ کیس ٹرانسفر کر دیں۔ زلفی بخاری کیوں میری بیٹیوں کو فون کرتا ہے؟ سلمان اکرم راجہ کو عمران خان نے دھپکی دی ۔ وہ ایک ٹکٹ کے لیے مجھ پر گند اچھال رہا ہے لیکن یہ عمران خان کی گڈ بک میں نہیں آئے گا ۔

اس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کیا کوئی ثبوت ہے میں پی ٹی آئی کے لئے ہمدردی دکھتا ہوں،عدالت میں ہوں آپ بتائیں مجھ پر الزام ہے میری 21 سال کے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ہوا مجھ پر اعتراض ہوا، آپ نے اور میں نے قبر میں جانا ہے ، میری حد تک آپ بتا دیں کہ کیا مسئلہ ہے۔ 

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہمارے جوڈیشل سسٹم میں جو پارٹی جیت کر جاتی پے وہ کہتی ہمیں دیر سے انصاف ملا ، جو پارٹی ہار کر جاتی ہے وہ کہتی ہے رشوت لے کر فیصلہ کردیا گیا ، کیس اس حد تک سن چکا ہوں کہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔