دہشت گردوں کو کسی صورت  دوبارہ فعال نہیں ہونے دیا جائے گا، فوج اور سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف قوم کی حمایت حاصل  ہے:آرمی چیف 

 دہشت گردوں کو کسی صورت  دوبارہ فعال نہیں ہونے دیا جائے گا، فوج اور سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف قوم کی حمایت حاصل  ہے:آرمی چیف 

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر   نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت  دوبارہ فعال نہیں ہونے دیا جائے گا، فوج اور سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف قوم کی حمایت حاصل  ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیاگیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ملک کی عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بشام میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت دوبارہ فعال نہیں ہونے دیا جائے گا، فوج اور سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے خلاف قوم کی حمایت حاصل ہے۔

  کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی اور فورم نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش بھی کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ فریقین نے تحمل کا مظاہرہ نہ کیا تو وسیع تر علاقائی تنازعہ جنم لے سکتا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورم نے پاک فوج کے خلاف الزامات پر مبنی مہم کو مسترد کر دیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ فوج اور عوام کے درمیان دراڑ کی کوششوں کا ناکام بنائیں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم نے افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور پیشہ وارانہ مہارتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں