منشیات کی روک تھام کے لیے عالمی اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر داخلہ

منشیات کی روک تھام کے لیے عالمی اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ اور اس کے استعمال کو روکنے کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر مؤثر اشتراک عمل ناگزیر ہوچکا ہے۔

بین الاقوامی انسدادِ منشیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد ایک منشیات سے پاک دنیا کے مشترکہ خواب کی جانب قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے وفود کی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ ہم سب اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے متحد ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان منشیات کے خلاف ہر ممکن اقدامات کے لیے پرعزم ہے، اور تمام ممالک کے ساتھ انٹیلیجنس شیئرنگ، تعاون اور مؤثر حکمت عملی اپنانے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔