لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی اور طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
کابینہ نے چکن کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی، جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس قائم کرنے کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
مزید برآں، بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا اور ایئر ایمبولینس سروس کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے رمضان پیکج کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے رمضان پیکج کو وفاق اور دیگر صوبوں نے فالو کیا ہے۔