پاکستان  کے  ملکی وغیرملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 13ہزار ارب روپے سےزائد کااضافہ ہوا

پاکستان  کے  ملکی وغیرملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 13ہزار ارب روپے سےزائد کااضافہ ہوا

کراچی:پاکستان  کے  ملکی وغیرملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق  گزشتہ ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 13ہزار ارب روپے سےزائد کااضافہ ہوا۔جون دوہزار تئیس کو حکومتی قرضے ساٹھ ہزار آٹھ سو چالیس ارب روپےتک پہنچ گئے۔

مقامی حکومتی قرضے اکتیس ہزارپچاسی ارب روپےسےبڑھ کر اڑتیس ہزار آٹھ سو نو ارب روپے ہوگئے۔غیرملکی حکومتی قرضے سولہ ہزار سات سو سینتالیس ہزار روپےسے بڑھ کر بائیس ہزار اکتیس ارب روپے ہوگئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق جون 2022 میں حکومت کے ذمہ مجموعی قرضوں کا حجم 47 ہزار 832 ارب تھا، قرضوں میں ایک سال میں 13 ہزار ارب سے زیادہ اضافہ کے بعد مجموعی حجم 60 ہزار 839 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق مقامی قرضے 7 ہزار 723 ارب اضافے سے 38 ہزار 808 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم 5 ہزار 282 ارب اضافے سے 22 ہزار 30 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق شارٹ ٹرم قرضے 9 ہزار 335 ارب جبکہ طویل مدتی قرضے 21 ہزار 985 ارب روپے ہیں۔

مصنف کے بارے میں