پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اپنے بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔


ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ کر نئی بلندی حاصل کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں