پی پی 206 ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

پی پی 206 ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

خانیوال: مسلم لیگ (ن) کے رہنما نشاط ڈاہا کےانتقال کے بعد خالی ہونیوالی نشست پی پی 206 خانیوال پر ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو کہ  شام  5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال سے  پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، اس موقع پر حلقے کی عوام میں خوب جوش و خروش نظر آرہا ہے۔
خیال رہے کہ خانیوال کی یہ نشست لیگی رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے  بعد خالی ہوئی، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ  نشاط احمد ڈاہا کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا  اس حلقے میں حکمران جماعت  پی ٹی آئی  کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔جبکہ   الیکشن 2018 کے میں پی ٹی آئی امیدوار  رانا محمد سلیم اس بار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں  جبکہ پی پی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی اس ْحلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  خانیوال کے حلقہ  پی پی 206 میں ضمنی انتخاب  کیلئے 183 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں  جن میں  230689 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار نے کہا کہ  خانیوال میں ضمنی انتخاب کے دوران کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب  نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے خانیوال کی عوام سے کہا کہ  گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ  ضرور کاسٹ کریں۔

مصنف کے بارے میں