پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل، پہلی اننگز میں 271 پر آل ٹیم آؤٹ، آسٹریلیا کو 216 رنز سے برتری

پاکستان آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل، پہلی اننگز میں 271 پر آل ٹیم آؤٹ، آسٹریلیا کو 216 رنز سے برتری
سورس: file

پرتھ:  پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز  پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ 2 وکٹ پر 132 رنز سے دوبارہ شروع کی اور ایک رن کے اضافے کے بعد133 پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی تاہم اب پاکستان کے چھ وکٹیں گر چکی ہیں۔ خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا پھر  بابر اعظم کو 21 رنز پر مچیل مارش نے پویلین لوٹایا اور امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا سرفراز احمد 3 رنز پر مچیل اسٹارک کا شکار ہوئے۔


یاد رہے کہ  گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے دوسرےدن کا اختتام پاکستان نے 2 وکٹ پر 132 رنز کے ساتھ کیا تھا۔ پاکستانی بلے بازامام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

پہلے سیشن تک پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ پر 203 رنز بنائے تھے۔

دوسرے سیشن میں پاکستان کی ساتویں وکٹ 230 رنز پر گری، سعود شکیل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ  آٹھویں وکٹ 241 رنز پر گری، فہیم اشرف 9 رنز پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی نویں وکٹ 258 رنز پر گری، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔قومی ٹیم کی آخری وکٹ 271 رنز پر گری، شاہین آفریدی 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 101.5 اوورز بیٹنگ کی۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔ دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔



مصنف کے بارے میں