پی ٹی آئی نے امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے بھارتی نژاد امریکی سمیت 6 کانگریس ممبران کی خدمات حاصل کرلیں

پی ٹی آئی نے امریکا سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے بھارتی نژاد امریکی سمیت 6 کانگریس ممبران کی خدمات حاصل کرلیں
سورس: File

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے امریکی حکومت کے ساتھ بہترتعلقات کیلیے بھارتی نژاد سینٹرسمیت چھ کانگرسمن کی خدمات حاصل کرلیں۔

سینئر تحقیقاتی صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا کہ امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی دستاویزات کی مطابق تحریک انصاف نے امریکی حکومت کے ساتھ بہترتعلقات کیلیے چھ کانگرس پرسنز کی اپنی جماعت کا امریکی حکام میں امیج بہترکرنے کیلیے خدمات حاصل کی تھی۔

دستاویزات سے انکشاف ہوتا ہے کہ ایڈووکیسی کیلیے6 امریکی قانون سازوں کو دوامریکی شہریوں سجاد برکی اوروقار خان نے پاکستان تحریک انصاف کیلیے امریکہ میں انگیج کیا۔ قانون سازوں کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد پارٹی کے ساتھ اہم امریکی حکام تک رسائی ہے۔

دستاویزات میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ سینیٹر بوب، بھارتی نژاد کرشنامورتی اور اریک سوالول کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کانگرسمینز میں مایئکل اور ڈیرن کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔

سینیٹر سنتھیا کی ڈائریکٹر اور پرنسپل ڈپٹی سیکرٹری الزبتھ کی خدمات حاصل کی گئیں، دو پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے کانگرسمینز کی خدمات حاصل کرنے کا ریکارڈ ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس امریکا میں جمع کرایا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان کہتے ہیں کہ یہ مجھ سے پہلے کی پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کی متعلقہ حکام سے اس بارے میں معلومات اکٹھی کرونگا۔

مصنف کے بارے میں