پاکستانی طالبہ رادیہ عامر ناسا انٹرنشپ پروگرام کے لیے منتخب

پاکستانی طالبہ رادیہ عامر ناسا انٹرنشپ پروگرام کے لیے منتخب
کیپشن: image by facebook

 اسلام آباد : بارہ سالہ پاکستانی طالبہ رادیہ عامر کو ناسا انٹرنشپ پروگرام کے لیے منتخب کر لیا گیا جوکہ ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بارہ سالہ طالبہ رادیہ عامر کو ناسا نے انٹرنشپ پروگرام کے لیے منتخب کر لیا ہے ، رادیہ پہلی پاکستانی طالبہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔

پاکستانی طالبہ کو ایک ہفتے کا اسٹروناٹ تربیتی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا جس میں وہ خلائی مشن میں کام کے تجربے سے مستفید ہوں گی ۔

واشنگٹن میں قائم ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن کورس کے دوران بچوں کو مشن کے ابتدائی مراحل کے متعلق بریف کیا جائے گا۔