چین نے جدید ترین فیوچر سٹی بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

چین نے جدید ٹیکنالوجی فیوچر سٹی بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

بیجنگ : چینی شہر چینگ ڈو  میں 4 اعشاریہ  6سکوائر کلومیٹر رقبے پر نئے شہر کی تعمیر شروع کردی گئی ہے  ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینگ ڈو فیوچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی نامی شہر میں متعدد یونیورسٹیاں ، لیبارٹریز اور دفاتر بنائے جائیں گے ۔ 

رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے مختلف ڈیجیٹل خاکوں میں ایجوکیشنل پارک کی چھتوں پر سبزہ دکھایا ہے ، جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اس فیوچر سٹی کو قدرتی طور پر آکیسجن کی فروانی بھی دی جائے گی ۔

چین میں اس طرح کے کئی اور بھی شہر بنانے کی تیاریاں ہورہی ہیں  ،چینی حکومت کے محکمہ شماریات کا کہناہے کہ ایک اندازے کے مطابق 2035 تک چینی شہروں میں آبادی  ایک ارب تک پہنچ جائیگی ، جس کے لیے ایسے شہر آباد کرنا وقت کی عین ضرورت ہے ۔ 

فیوچر سٹی کے پراجیکٹ کو کئی دوسرے شہروں تک بھی بڑھایا جائیگا۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کم سے کم جگہ پر بہترین اور جدید ترین سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔