مائیکرو سافٹ نے فنگر آئی ڈی کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ تیار کر لیا

مائیکرو سافٹ نے فنگر آئی ڈی کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ تیار کر لیا

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ نے دیگر الیکٹرانک اسمارٹ آلات کی طرح آخر کار فنگر پرنٹ شناخت کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ بھی بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے نہ صرف فنگر پرنٹ آئی ڈی کے ذریعے چلنے والا کی بورڈ تیار کیا ہے بلکہ بلیو ٹوتھ کے ذریعے کنٹرول ہونے والا اسمارٹ مائوس بھی تیار کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کا اسمارٹ کی بورڈ اور مائوس ونڈوز 8 اور 10 کے علاوہ اینڈرائڈ ڈوائسز اور آئی او ایس سمیت 4.0 یا اس سے زائد بلیوٹوتھ صلاحیت کی حامل ڈوائسز پر چل سکیں گے۔ کی بورڈ کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں فنگر پرنٹ آئی ڈی کی سہولت دی گئی ہے جو فنگر پرنٹ کے بٹن کو دبانے کے بعد ہی کی بورڈ کام کرنے لگتا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر اس کی وضاحت نہیں دی کہ یہ فنگر پرنٹ کا بٹن صرف آئی ڈی کا کام ہی سرانجام دے سکے گا یا دیگر افراد کے فنگر کے پرنٹ بھی کر سکے گا۔ کی بورڈ کو استعمال کرنے والے صارف کو شروع میں فنگر پرنٹ کے ذریعے آئی ڈی بنانے پڑے گی اس کے بعد وہ جب بھی کی بورڈ کو استمال کرنا چاہے گا تو سب سے پہلے فنگر پرنٹ آئی ڈی کے بٹن کو استعمال کرنا پڑے گا۔ کی بورڈ کا یہ بٹن کنٹرول الٹر کے درمیان والے بٹن کی جگہ دیا گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے اس کی بورڈ کی قیمت 130 امریکی ڈالر (پاکستان کے ساڑھے 13 ہزار سے زائد) جب کہ اس کے ساتھ پیش کیے گئے بلیو ٹوتھ مائوس کی قیمت 50 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ امکان ہے کہ کی بورڈ اور مائوس کو جلد فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں