پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری آگئی 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری آگئی 

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے پریشان عوام سی این جی ایسوسی ایشن نےعوام کیلئے بڑی سہولت دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اجازت دے تو پٹرول کے متبادل 43 فیصد سستا فیول حاصل کر سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سی این  جی انڈسٹری نے عوام کو ریلیف دینے کا پلان پیش کر دیا،ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کہتےہیں ہم  فوری طور پر پٹرول کے مقابلے میں میں 43 فیصد سستا فیول دے سکتے ہیں ۔

سی  این جی ایسو سی ایشن کا کہنا ہے حکومت سی این جی سیکٹر کو گیس منگوانے کی سہولت مہیا کرے  اس سے درآمدی بل میں بھی  2.1 ارب ڈالر  سالانہ بچت ہوسکتی ہے۔