ورلڈ کپ 2023: کوالیفائر میچز کا آغاز 18 جون سےزمبابوے میں ہوگا

ورلڈ کپ 2023: کوالیفائر میچز کا آغاز 18 جون سےزمبابوے میں ہوگا
سورس: File

دبئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچز کا آغاز 18 جون سےزمبابوے میں ہوگا۔  کوالیفائر میچز 18 جون سے 9 جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے مطابق ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو الگ الگ گروپس میں شامل کیا گیا۔ آئی سی سی کے زیر اہتمام رواں سال شیڈول ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لئے 10 ٹیمیں کوالیفائر میں مدمقابل ہوں گی۔

سابق ورلڈ چیمپئنز ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی براہ راست ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں۔ وہ بھی کوالیفائر میچز کھیلیں گی ۔ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا۔ سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، اومان اور یو اے ای گروپ بی کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے پہلی مرتبہ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں ڈی آر ایس کا استعمال کیا جائے گا۔ورلڈ کپ کوالیفائر میں پہلا میچ 18 جون کو زمبابوے اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ہرارے میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز دوسرا میچ سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں