سیمی فائنل میں جنوبی افریقاکو شکست، آسٹریلیا کا فائنل میں مقابلہ بھارت سے ہوگا 

سیمی فائنل میں جنوبی افریقاکو شکست، آسٹریلیا کا فائنل میں مقابلہ بھارت سے ہوگا 

کولکتہ: بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ 

کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نےپروٹیز کا 213 رنز کا ہدف کینگروز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پروٹیز اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ ٹمبا باؤما 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوئنٹن ڈی کوک 3، وین ڈر دوسن 6، ایڈن مارکرن 10 جبکہ مارکو جانسن صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔

ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکو صفر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ڈیوڈ ملر 101 ، جیرالڈ کوٹزی 19 رنز، کیشو مہاراج 4 رنز اور کاگیسو ربادا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تبریز شمسی ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 3، 3، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مصنف کے بارے میں