پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ، براہ راست فائدہ پنجاب کے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ، براہ راست فائدہ پنجاب کے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ

لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ پنجاب کے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ وزرا اور  حکام کو قیمتو ں میں کمی کے لیے  48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ 


نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ پنجاب کے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں  وزیراعلیٰ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران وزیراعلیٰ نے روزمرہ استعمال کی اشیا میں  قیمتو ں میں کمی کیلیے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی اورٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ۔
اسی طرح سیکرٹری زراعت،کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کو روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری روزانہ کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کر کے قیمتو ں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیں گے۔


وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کاحکم دیا ۔محسن نقوی  نے کہا پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کیلیے دن رات ایک کردے اوربھرپور محنت کر کے خلق خدا کی دعائیں لے۔

مصنف کے بارے میں