شاہین آفریدی ری ہیب کیلئے اپنے خرچ پر لندن گیا، شاہد آفریدی کا الزام

شاہین آفریدی ری ہیب کیلئے اپنے خرچ پر لندن گیا، شاہد آفریدی کا الزام

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر الزام عائد کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کیلئے اپنے خرچے پر لندن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا اور سارا کچھ وہ خود ہی کر رہا ہے جبکہ میں یہاں سے بیٹھ کر اس کیلئے ڈاکٹرز کا انتظام کر رہا ہوں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 29 اگست کو شاہین شاہ آفریدی کو ناصرف لندن بھیجنے کا اعلان کیا تھا بلکہ ڈاکٹرز کے انتظام کا بھی ذکر کیا تھا لیکن اس شاہین آفریدی خود سب کچھ کر رہا ہے۔ 
دوسری جانب شاہد آفریدی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نام لئے بغیر ردعمل میں کہا کہ بورڈ ہمیشہ کھلاڑیوں کے میڈیکل اور ری ہیب کے اخراجات کی ذمہ داری لیتا ہے۔ 
پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں براہ راست شاہد خان آفریدی کے الزام کی تردید نہیں کی گئی اور کہا گیا کہ بورڈ آئندہ بھی کھلاڑیوں کے میڈیکل اور ری ہیب سے متعلق ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔ 
علاوہ ازیں ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کی مکمل بحالی کیلئے پرامید ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں