طالبعلموں کو اسکالرشپس میرٹ پرملیں گی، مسائل حل ہونگے: وزیراعظم

طالبعلموں کو اسکالرشپس میرٹ پرملیں گی، مسائل حل ہونگے: وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل  کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  طلبا کی شکایتیں آتی تھیں کہ اسکالرشپس میں نظراندازکیا گیا۔جس کے پیش نظر  اسکالرشپس کا جدید پروگرام لائے ہیں، اب  طالبعلموں کو اسکالرشپس میرٹ پرملیں گی اور مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہونا چاہیے ، ریاست مدینہ تاریخ کا انقلاب تھااسکی معلومات نوجوانوں تک پہنچانی ہے، نوجوانوں کو ریاست مدینہ کےاصولوں سے روشناس کرانا ہمارافرض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو انسان نبیﷺ کی سیرت پر چلے گا وہ اوپر چلاجائے گا۔

 
 

مصنف کے بارے میں