لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے، اور انہیں بدتمیزی یا بدتہذیبی کی بجائے ترقی، مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہیے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا آغاز ان لوگوں نے کیا تھا، اور اب وہ خود اس کا شکار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اب ختم ہو رہا ہے کیونکہ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا وقت گزر چکا ہے، اور عوام نے اب سمجھ لیا ہے کہ ان چیزوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو ترقی، اپنے مسائل کا حل، اور مہنگائی میں کمی چاہیے۔ جب عوام معیشت میں بہتری اور حالات کی سدھار دیکھتے ہیں، تو انہیں یہ احساس ہو چکا ہے کہ بدتمیزی اور خدمت میں بہت فرق ہے۔