عثمان خواجہ اور پیٹ کومنز نے وائرل ویڈیو پر اپنا ردعمل دیدیا

عثمان خواجہ اور پیٹ کومنز نے وائرل ویڈیو پر اپنا ردعمل دیدیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کینبرا: ایشز سیریز میں انگلینڈ کیخلاف جیت کے جشن کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی نژاد آسٹریلین کرکٹرز عثمان خواجہ اور کپتان پیٹ کومنز نے بھی ردعمل دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ نے اس وائرل ویڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر یہ ویڈیو اس بات کو ظاہر نہیں کر سکتی کہ پوری ٹیم میرا کتنا ساتھ دیتی ہے، تو معلوم نہیں پھر یہ کیسے نظر آئے گا۔ لڑکوں نے اپنا جشن منانے کا روائتی انداز اپنانے سے گریز کیا تاکہ میں جشن میں دوبارہ شریک ہو سکوں۔ کھیل میں شمولیت اور بطور کھیل ہماری اقدار بہت اہم ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں۔‘


دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ عثمان مسلمان ہے اور شراب کے جشن میں شریک ہونا اسے پسند نہیں ہے تو میں نے بطور کپتان اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے جشن میں پوری ٹیم شامل ہو۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ ایشز سیریز کی فتح کا جشن منانے والے ساتھی کرکٹرز سے دور کھڑے ہوگئے جس کی وجہ کرکٹرز کا شراب کی بوتلیں چھلکانا تھا لیکن کپتان پیٹ کومنز نے ایسا کرنے سے روکتے ہوئے عثمان خواجہ کو واپس سٹیج پر بلا لیا۔ 


اس سارے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔