9 مئی کیسز: پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت کی اظہار برہمی، عمران خان  کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی

9 مئی کیسز: پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت کی اظہار برہمی، عمران خان  کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی

راولپنڈی: 9 مئی پُرتشدد واقعات کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ 

 بانی چیئرمین عمران خان  کیخلاف درج 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر  انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجازآصف نے سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ تاریخ پر تمام 12 کیسوں کا ریکارڈ پیش کرنے اور پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیسز پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

 واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل کردیا تھا۔ 

یاد رہے کہ بانی چیئرمین جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور حساس عمارتوں پر حملوں کے 12 مقدمات میں نامزد اور جوڈیشل ریمانڈ پر  ہیں۔

مصنف کے بارے میں