انجکشن سے بینائی جانے کا  معا ملہ،  تحقیقاتی رپورٹ مکمل ،پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز

  انجکشن سے بینائی جانے کا  معا ملہ،  تحقیقاتی رپورٹ مکمل ،پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز

لاہور: انجکشن سے بینائی جانے کے  معا ملے میں    تحقیقاتی رپورٹ مکمل  ہوگئی اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔ 
پنجاب حکومت نے آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی جانے کے سکینڈل کی تحقیقات مکمل کر لی لیں جس کے مطابق ڈرگ کنٹرولرز اور سرکاری ملازمین کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔


آنکھوں کے انجیکشن سے بینائی جانے کے اسکینڈل کی پنجاب حکومت نے ساڑھے تین ماہ بعد تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلیں جس میں ڈرگ کنٹرولرز اور سرکاری ملازمین کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے۔ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو جمع کرادی گئی جب کہ کمیٹی نے پیڈا ایکٹ کے تحت ملزمان کے کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔


 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 ڈرگ کنٹرولرز، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز اور فارمسسٹ اویسٹن انجکشن سکینڈل میں ملوث پائے گئے، انجکشن کارگو کے ذریعے مختلف شہروں میں گیا، اس سے 66 افراد کی آنکھوں کے انجکشن سے بینائی متاثر ہوئی۔

مصنف کے بارے میں