بھارتی کپتان روہت شرما پر ٹاس فکسنگ کا الزام

بھارتی کپتان روہت شرما پر ٹاس فکسنگ کا الزام
سورس: File

لاہور: بھارت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 اختتام پذیر ہونے والا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھات شروع سے کسی نہ کسی الزام پر تنقید کی زد میں رہا۔ پہلے سیمی فائنل بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور کپتان پر پچ تبدیلی کا الزام لگایا گیا تھا، اب بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹاس فکسنگ کے الزام کا سامنا ہے۔ 

  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے بھی بھارتی کپتان روہت شرما پر میچ تبدیلی کا الزام لگایا۔ سکندر بخت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بخت نے دعویٰ کیا کہ روہت ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران ٹاس فکس کر رہے ہیں۔ بخت کا کہنا ہے کہ روہت سکہ اپنے ہم منصب سے بہت دور اچھالتا ہے اور آئی سی سی حکام لامحالہ ہندوستان کے حق میں فیصلےکرتے ہیں۔

dad29fbe4b98c645a5e50e04e130d80c

دوسری جانب ایکس پر ویڈیوز وائر ل ہو رہی ہیں جس کے ساتھ تبصروں میں کہا جارہاہے کہ بھارتی کپتان رہوت شرما ٹاس کے وقت سکے کو اتنی دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کپتان کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت نے جیت لیا ہے ۔

f59a15e5967bb49a820b937ee12d0c92

سوشل میڈیا پر ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے میچز کے دوران بھی بھارتی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ٹاس جیتا تھا۔

ٹاس فکسنگ کے الزام کے بعد روہت شرما کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پرتیزی سے پھیل گئی اور ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے غم و غصے کو ہوا دے دی۔ 

a561e2d0e538aaf7270230263d68b184

دوسری جانب  پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے سکندر بخت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  کون فیصلہ کرکے سکہ اچھالتا ہے کہ اسے کہاں اترنا چاہیے؟ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین نے بھی اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہر کپتان کا سکہ اچھالنے کا الگ طریقہ ہوتا ہے۔

  

4f0afa52d8487eb69471ac4b7e210694

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بی سی سی آئی اور بھارتی کپتان پر پچ تبدیلی کا الزام لگا تھا کہ سیمی فائنل کو بھارت کے حق میں بنانے کیلئے میچ سے قبل پچ تبدیل کر دی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں جاری انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کا  فائنل میچ 19 اکتوبر کو بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندرمودی سٹیڈیم میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں