برطانیہ میں طوفان "بابت" کی وارننگ، محکمہ موسمیات نے تیز رفتار ہوائوں سے خبردار کردیا 

برطانیہ میں طوفان

لندن: برطانیہ میں طوفان" بابت" کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے تیز رفتار ہوائوں سے خبردار کردیا ہے۔  محکمہ موسمیات نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں چار دن کی بارش ہو گی۔
طوفان بابت کی وجہ سے  لندن محکمہ موسمیات نے پہلے ہی لوگو ں کوخبردار کیا ہےکہ احتیاط برتیں ۔

محکمہ موسمیات  کاکہنا ہےکہ  طوفان کی آمد کے ساتھ اس ہفتے کے بیشتر حصے میں ہوا اور بارش کے لیے بدھ سے ہفتے تھے   ییلووا رنگ دی گئی ہے  ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس  وجہ سے لائٹ  کا نظام بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔ اس وارننگ میں سکاٹ لینڈ، مشرقی شمالی آئرلینڈ، انگلینڈ کے شمال مشرق، یارکشائر، ایسٹ مڈلینڈز اور ایسٹ انگلینڈ  شامل ہیں۔


سکاٹ لینڈ کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں 150 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کی توقع ہے اور برطانیہ کے شمالی حصوں کو 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سکاٹ لینڈ میں عام طور پر اکتوبر میں 168 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، لیکن ملک کو چند دنوں میں اس سے زیادہ بارشیں موصول ہوں گی۔


موسلادھار بارش سے "تیز بہاؤ اور گہرے سیلابی پانی" کا بھی سبب بن سکتا ہے جو خطرے کی گھنٹی ہے اوراس کے لیے پیشگی اقدامات اور انتظات شروع کردیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

مصنف کے بارے میں