اجنبی شہر میں راستہ ڈھونڈنا ہوا اور بھی آسان ،گوگل میپس  میں  نیا فیچر متعارف

اجنبی شہر میں راستہ ڈھونڈنا ہوا اور بھی آسان ،گوگل میپس  میں  نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: اجنبی شہر میں اب راستہ ڈھونڈنا مزید آسان ہوگا ، گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرادیاگیا ہے۔ گوگل میپس میں تھری ڈی بلڈنگز کا فیچر جنوری 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب جاکر اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مکمل طور پر پیش کیا گیا ہے۔


اگر آپ ڈرائیونگ کے دوران راستوں کو سمجھنے کے لیے اکثر گوگل میپس استعمال کرتے ہیں تو تھری ڈی بلڈنگز کا فیچر ضرور پسند آئے گا۔ ویسے تو گوگل میپس ایپ میں تھری ڈی بلڈنگز کا آپشن لیئرز  میں کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر نیوی گیشن موڈ میں اسے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوتا۔


مگر اب کمپنی کی جانب سے نیوی گیشن موڈ میں اس فیچر کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔یہ فیچر شہروں میں سفر کے دوران بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا اور یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ منزل پر پہنچنے کے لیے کس راستے پر مڑنا بہتر ہوگا۔

کسی اجنبی شہر میں تو یہ فیچر بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔البتہ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوگا بلکہ آپ کو اسے ٹرن آن کرنا ہوگا۔

مصنف کے بارے میں