بطور صدر میں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا تھا،آج ہمارے ملک کو دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے: صدر مملکت 

بطور صدر میں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا تھا،آج ہمارے ملک کو دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے: صدر مملکت 

اسلام آباد :صدر مملکت  آصف زرداری نے کہا کہ  اپنے پہلے دور میں بطور صدر میں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا تھا۔صدر مملکت  آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس  میں خطاب میں کہاکہ    اپنے پہلے دور میں بطور صدر میں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کو دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، امید ہے اراکین پارلیمنٹ اختیارات کا دانشمندی سے استعمال کریں گے۔  صدر کا کردار متفقہ اور مضبوط وفاق کے اتحاد کی علامت ہے، تمام لوگوں اور صوبوں کے ساتھ قانون کے مطابق یکساں سلوک ہونا چاہیے۔


ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں آج ایک نئے باب کا آغاز کرنے کا وقت ہے، اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری اور عوامی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے، ایسا سیاسی ماحول بنانا ہوگا جس میں سب کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔

صدر نے کہا کہ ہمیں عوام کی ترجیحات کو پورا کرنا ہو گا، ملک کو آگے لے کر جانے کے لیے تقسیم سے نکلنا ہو گا، پارلیمانی نظام پر اعتماد کے لیے دونوں ایوانوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

 صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے اپنی زندگی جمہوریت اور انصاف کے لیے وقف کی، ہم اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، جو مشکلات ہیں ان میں ہم اختلافات کو لے کر نہیں چل سکتے، ہمیں ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، مل کر آگے بڑھیں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ملک کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہونی چاہیے، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات کو ہائی لائٹ کریں۔

صدر زرداری نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عوام کے لیے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہوگا، ہم فوڈ سکیورٹی کی طرف جا رہے ہیں، ہماری پاس خوراک کی کمی ہے، موسمیاتی اثرات کے باعث ہماری آمدن کم ہو رہی ہے۔ہم نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے میں حصہ ڈالا، وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان مؤثر روابط کو بڑھانا ہو گا۔

صدر زرداری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گرد عناصر کو ختم کریں گے، افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرفخر ہے،جنہوں نے قوم کے دفاع میں قربانیاں دیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ چین نے دفاع اور دیگر معاملات میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، سی پیک کو یرغمال نہیں ہونے دیں،چینی بھائیوں کی زندگی کو محفوظ بنانے اقدام کریں گے۔

مصنف کے بارے میں