پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 176 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 176 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے جیمز وِنس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 31 اور ٹم سائفرٹ نے 27 رنز اسکور کیے۔

پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے دو، دو پوائنٹس ہیں، تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔