اسرائیل کے  ہیکروں کا سائبر حملہ،  ایران میں پٹرول سٹیشن پر  سپلائی متاثر

اسرائیل کے  ہیکروں کا سائبر حملہ،  ایران میں پٹرول سٹیشن پر  سپلائی متاثر

تہران : اسرائیل کےہیکروں کے سائبر حملوں کی وجہ سے ایران میں پٹرول سٹیشن پر سپلائی متاثر ہوئی ہے اس وجہ سے لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کے پٹرول سٹیشنز پر ممکنہ طور پر اسرائیل کے ہیکروں نے سائبر حملے کیے ہیں ا س وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی ہے۔اسرائیل کے حمایت یافتہ ہیکرز ایران بھر میں ایندھن کی سپلائی میں خلل ڈال رہے ہیں۔ ایران کے تقریباً 70 فیصد پیٹرول سٹیشنوں پر خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

اس بارے میں ایران کے وزیر تیل کا کہنا ہےکہ  ایران کے تقریباً 70 فیصد پیٹرول سٹیشنوں پر خدمات میں خلل پڑا ہے اور اس کی وجہ بیرونی مداخلت ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق  سپیرو گروپ  ممکنہ طو رپر  اس  سائبرحملے کے  پیچھے ہے۔تاہم  یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ مسئلہ کیا تھا۔

ایران کے  نائب وزیر تیل  کاکہنا ہےکہ حکام اس مسئلے کو جلد حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ  پیٹرول سٹیشنوں پر ملازمین نے  آن لائن سسٹم کو منقطع کر دیا تھا اور ایندھن کو آف لائن فراہم کیا جا رہا تھا۔

اکتوبر 2021 میں ایران کو بھی اسی طرح کی ایک ہفتہ طویل رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ بھی سائبر حملہ تھا۔اس نے ایران کے ایندھن کی تقسیم کے نظام کو روک دیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام اور پیٹرول سٹیشنوں پر لمبی لائنیں لگ گئیں تھیں۔

مصنف کے بارے میں