سیاسی استحکام کے لیے  چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، ہم تیار ہیں:خواجہ آصف

سیاسی استحکام کے لیے  چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، ہم تیار ہیں:خواجہ آصف

سیالکوٹ:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے ہمیں چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، ہم تیار ہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے ہمیں چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، ہم تیار ہیں۔

ان کاکہنا تھا  کہ پیپلزپارٹی سے مل کر وفاق میں حکومت بنانے پر غور جاری ہے، کل شام کو وفاق کی حکومت کے لئے پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب میں مسلم لیگ سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
 سیاسی قائدین ماضی کے بیانات سے انحراف کر رہے ہیں، اقتدار کے لئے جو فیصلے کئے جا رہے ہیں اس سے عوام مایوس ہوں گے، پیپلزپارٹی سے ہماری ورکنگ شراکت داری رہی ہے، سیاست دانوں کو ذات سے ہٹ کر عوام کے وسیع تر مفاد کے لئے فیصلہ کرنا ہوگا۔
ہماری معیشت کی بحالی کا بہت آسان نسخہ ہے، یہاں ٹیکس، گیس اور بجلی کی چوری ہے، اس کو روکا جائے معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔ریٹیل سیکٹر ٹیکس نہیں دیتا، سمگلنگ ہوتی ہے،  ایف بی آر کے افسران ارب پتی ہیں، سب کو پتہ ہے بیماری کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے دوریاں پیدا نہیں ہوئیں، مولانا نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے تعاون کا سلسلہ شروع کیا ہے، جن پر دھاندلی کا الزام ہے، ان کے ساتھ اتحاد اور احتجاج میری سمجھ سے بالاتر ہے، سیاسی استحکام آنے تک معاشی استحکام کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں