وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب اردوان انٹرچینج کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس انٹرچینج منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کیا گیا، جس میں 1.3 کلومیٹر طویل انڈرپاس 42 دنوں میں مکمل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 1.1 کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا اور نکاسی آب کے لیے 10 کلومیٹر نالے بنائے گئے ہیں۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے وزیر داخلہ کی ٹیم کو منصوبہ مختصر مدت میں مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے محسن نقوی کی سپیڈ کی تعریف کی، جنہوں نے 84 دن میں اس شاندار منصوبے کو مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ایسے مزید منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے کا آغاز بھی کیا جائے گا، جو شہریوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس منصوبے کو طیب اردوان کے ساتھ اپنے روابط کے طور پر اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔

مصنف کے بارے میں