انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایشز سیریز میں شکست کی بڑی وجہ بتا دی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایشز سیریز میں شکست کی بڑی وجہ بتا دی


انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے تاریخی ایشز  سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف مایوس کن کاکردگی اور  شکست کی بڑی وجہ بتا دی۔

ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-4 کی شکست کے بعد انگلش کپتان جو روٹ نے رد عمل دیتے ہوئے  کہا کہ ہماری ٹیم کی کارکردگی  ٹیسٹ کرکٹ کے مطابق نہیں تھی،سامنے والی ٹیم کتنی تجربہ کار ہے یا ہمارے پاس تجربے کی کمی ہے ، اس قسم کے بہانے نہیں بنانے چاہیے بلکہ ہماری کاکردگی توقعات کی مطابق نہیں رہی، ہماری ٹیم اس سے کئی گنا  بہتر کاکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جو روٹ نے مزید  بات کرتے ہوئے  انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ سسٹم کو بھی  شکست کی بڑی وجہ قرار دیا،  انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی سسٹم ایسے کھلاڑی تیار ہی نہیں کر رہا جو  آسٹریلیا اور ایشیا کی کنڈیشن میں کھیل سکیں اور وہاں سپن اور باؤنس کے مطابق اپنے صلاحیت کو تبدیل کر سکیں، برطانوی کپتان نے کہا کہ ملک کے کاؤنٹی کرکٹ کے نظام میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے جو راتوں رات ممکن نہیں تاہم کئی اقدامات فوری اٹھانے کی ضرورت ہے۔تاکہ نئے آنیوالے نوجوان کرکٹر ز کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تیار کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی گئی ایشز ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ  کو  0-4 سے شکست دیکر  سیریز اپنے نام کر لی تھی۔