'مرگ بر، سرمچار': پاک فوج کی بھر پورکارروائی، ایرانی میڈیا کی 7 ہلاکتوں کی تصدیق

'مرگ بر، سرمچار': پاک فوج کی بھر پورکارروائی، ایرانی میڈیا کی 7 ہلاکتوں کی تصدیق
سورس: file

اسلام آباد: ایران کے سرکاری میڈیا نے پاک فوج کی جانب سے ایران میں جوابی کارروائی کی تصدیق کر دی۔ 

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کی جانب سے پاکستانی حدود میں اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد پاکستان نے جنوب مشرقی ایران میں کئی مقامات پر فضائی حملے شروع کیے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبی سیستان کے ڈپٹی گورنر جنرل نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں ایک سرحدی گاؤں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تین خواتین اور چار بچے ہلاک ہوئے، جو تمام غیر ایرانی شہری تھے۔

ایران کے خلاف پاکستان کے فضائی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے گرد لوگوں کا ایک گروپ جمع ہے۔ فوٹو: ایران انٹرنیشنل

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مقامی اہلکار نےنےتصدیق کرتےہوئےکہا جمعرات کی صبح پاکستان کی سرحد کے قریب صوبہ سیستان اوربلوچستان کے جنوب مشرقی شہر سراوان کے آس پاس کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے حملے کی "سختی سے مذمت" کی ہے اور پاکستان سے ان حملوں کی "فوری وضاحت" فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے آج صبح ایران کی طرف سے کیے گئے مزائلی حملے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے علاقے سیستان میں دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستانی حملے سے قبل پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں