بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
سورس: File

اسلام آباد: ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 1 روپے 89 پیسے بڑھ سکتی ہے۔

کے الیکٹرک اور سی پی پی اے نے  قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، نیپرا درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گی۔

حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔

درخواست کے مطابق ڈیزل سے فی یونٹ 30 روپے 45 پیسے ، فرنس آئل سے  26 روپے 9 پیسے اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

مصنف کے بارے میں