Get Alerts

آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے مطالبہ

آئی ایم ایف کا آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے مطالبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور گردشی قرضوں پر قابو پانے کامطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں دیگر سبسڈیز ختم کی جائیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ حکام  کاکہناہے کہ سبسڈیز ختم کرنے سے گردشی قرضے کو 2300ارب روپے تک محدود کیا جاسکتا ہے ۔بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں سے بھی گردشی قرضے کاہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور گردشی قرض کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گردشی قرض 2300 ارب روپے تک روکا جائے، بجلی کی قیمتوں اور مختلف حوالوں سے دی جانے والی سبسڈیز بتدریج ختم کی جائیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے کہا گیا کہ گردشی قرضے کو روکنے کیلئے اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن بھی اہم ہے، جنوری 2024 تک 976 ارب روپے کی سبسڈی میں سے ایک تہائی فیصد دی جا چکی ہے، ٹیرف ڈیفریشیئل اور دیگر کی مد میں 249 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پی ایچ ایل سٹاک اور بجلی پیداوار سے متعلق بقایا جات کی مد میں 255 ارب روپے بھی بتدریج ختم کئے جائیں، بقایا جات اور جرمانوں کی اضافی سبسڈی کے 125 ارب روپے کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر حکام کو آئی ایم ایف مطالبات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے ۔

ٹیگز: