دور دراز علاقوں میں کنیکٹیوٹی کو بہتر کردیا گیا، 4 کروڑ عوام کو اب براڈ بینڈ کا فائدہ بھی پہنچے گا

دور دراز علاقوں میں کنیکٹیوٹی کو بہتر کردیا گیا، 4 کروڑ عوام کو اب براڈ بینڈ کا فائدہ بھی پہنچے گا

اسلام آباد : پاکستان میں4 کروڑ عوام اب براڈ بینڈ کا فائدہ اٹھائیں گے ۔پاکستان میں  دور دراز علاقوں میں تھری اور فور جی کے ٹاور بنائے گئے ہیں اس سے  لگ بھگ چار کروڑ عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ 

اس بارے میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی  سید امین الحق  کاکہنا ہے کہ  دور دراز علاقوں میں 77 ارب روپے کی لاگت سے کنیکٹیوٹی کو بہتر کیا گیا ہے۔ 4 کروڑ عوام کو اب براڈ بینڈ کا فائدہ بھی پہنچے گا۔  ہر گزرتے دن کے ساتھ دنیا میں نئی ٹیکنالوجی آرہی ہے، میری ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے۔ 

امین الحق نے کہا پاکستان کے دور دراز علاقوں میں کنیکٹیوٹی کو بہتر کیا گیا ہے۔ دور دراز علاقوں میں تھری اور فور جی کے ٹاور بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل رواں سال دسمبر تک ہوجائے گی۔ دیہات میں مقیم 4 کروڑ سے زائد افراد کو براڈ بینڈ سروسز میسر آئے گی۔

سٹارٹ اپس ایکو سسٹم اور فری لانس ٹریننگ پروگراموں کا آغاز کیا گیا۔ گوگل، مائیکروسافٹ اور پاکستان کی میگا آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پروگرامز ڈیزائن کیے۔ تبدیلی آگئی ہے اب صرف آٹا، دال اور چاول بیچ کر زرمبادلہ نہیں کمایا جاسکتا۔

مصنف کے بارے میں