سینیٹ کی 48 نشستوں کیلئے 140 امیدوار میدان میں

سینیٹ کی 48 نشستوں کیلئے 140 امیدوار میدان میں

اسلام آباد : سینیٹ کی48نشستوں پر انتخابات کیلئےنئے چہروں سمیت 140امیدوار میدان میں ہیں۔ سندھ کی 12نشست کیلئے 32، پنجاب کی 12نشست کیلئے 28، خیبرپختونخوا کی11نشست کیلئے 42اور بلوچستان کی11نشست کیلئے38امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21مارچ تک دائر کی جا سکیں گی۔ شیڈول کے مطابق پولنگ آئندہ ماہ کی دوتاریخ کو صبح نو سے شام چار بجے تک ہوگی۔

 الیکشن کمیشن نے  سینیٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ سندھ کی12نشستوں پر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے اشرف علی جتوئی، سید مسرور احسن، سید کاظم علی شاہ امیدوارہیں۔

 پیپلزپارٹی کے ندیم احمد بھٹو، احمد نایاب، دوست علی جیسرجنرل نشست کے امیدوار ہیں ۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر، رؤف صدیقی، شبیرقائم خانی،عامرچشتی، ہمایوں سلطان امیدوار ہیں، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

نجیب ہارون، عبدالوہاب، علی طاہر، راجہ جاکھرانی شہباز ظہیر، نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں کیلئے5امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کے بیرسٹرضمیر گھمرو، سرمدعلی، کریم احمد خواجہ امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں میں منظور بھٹہ اور عبدالوہاب نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

 خواتین کی2مخصوص نشستوں پر 6امیدواروں نے حصہ لیا۔ پیپلزپارٹی کی قرۃ العین، روبینہ خائم خانی، مسرت نظیرنیازی امیدوار ہیں، ایم کیوایم کی یاسمین دادابائی، سبینہ پروین اور آزاد امیدوارمہ جبین ریاض امیدوار ہیں۔ اقلیتوں کی سینیٹ کی ایک نشست پر پیپلزپارٹی کے پونجو مل بھیل، سریندار داس، آزاد امیدوار بھگوان داس ہیں۔ کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل18او19مارچ تک ہوگا۔

 خیبرپختونخواسے42امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔7جنرل نشستوں کیلئے 25امیدواروں جبکہ خواتین کی دونشستوں کے لئے 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔7جنرل نشستوں کیلئے25امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے،خواتین کی دونشستوں کیلئے 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ ٹیکنوکریٹ کی2 نشستوں پر مجموعی طورپر10امیدوارقسمت آزمائی کرینگے۔

 بلوچستان میں سینیٹ کی11نشستوں کیلئے38امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ 7 جنرل، 2ٹیکنوکریٹ اور 2خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔7جنرل نشستوں کیلئے 17، ٹیکنوکریٹ کی 2نشستوں کیلئے 13جبکہ خواتین کی 2نشستوں کیلئے 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ 

 پنجاب میں سینیٹ کی12نشستوں پرکل28امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ 7جنرل نشستوں پر16امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جنرل نشستوں پر چوہدری،محسن نقوی،اعجاز منہاس ، ولید اقبال،وسیم شہزاد، احدچیمہ، پرویز رشید، حامدخان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

 خواتین کی2نشستوں پر کل5امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں صنم جاوید ،فائزہ احمد،انوشیرحمان سمیت دو اور خواتین شامل ہیں۔

ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پر4امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں مصدق ملک اورمحمد اورنگزیب ، ڈاکٹر یاسمین راشد اورمصطفی رمدے شامل ہیں۔ایک اقلیتی نشست پر تین امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں خلیل طاہر سندھو ، طارق جاوید اور آصف عاشق شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں