منی لانڈرنگ کیس:مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

منی لانڈرنگ کیس:مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الٰہی کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے.

لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت خارج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہیٰ اور اہلیہ زہرہ الٰہی اپنے وکیل عامر سعید راں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔


لاہور ہائیکورٹ نےایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

ایف آئی اے انٹی منی لانڈرنگ سرکل نے راسخ الہیٰ، زہرہ الٰہی اور تحریم الٰہی کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے

یاد رہے کہ لاہور کی بنکنگ عدالت  نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی اور دیگر 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور تھی۔

مونس الہیٰ کی اہلیہ تحریم الہیٰ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا، مقدمے میں راسخ الہٰی اور اہلیہ زارا الہٰی کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ تحریم الہیٰ پر 3 کروڑ 3 لاکھ روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں